اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ویزہ ختم ہونے کے باوجود واپس نہ جانے والے عمرہ معتمرین کو جرمانہ اور سزا ہوگی

مکہ المکرمہ(ویب ڈیسک)سعودی حکام نے عمرہ پر آنے والے افراد کو متنبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عمرہ معتمرین نے اگر اپنے ویزے کی مدت سے زیادہ سعودی عرب میں قیام کیا تو انہیں 50 ہزار سے ایک لاکھ ریال جرمانہ جب کہ ایک سال قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔عرب خبر رساں ویب سائٹ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے پاسپورٹ نے عمرہ معتمرین اور زائرین سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ سعودی عرب میں اپنے قیام کی قانونی مدت کی سختی سے پابندی کریں اور مقررہ وقت پر اپنے اپنے ملک واپس لوٹ جائیں بصورت دیگر قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو 50 ہزار سے ایک لاکھ ریال جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔سعودی حکام کی جانب مزید کہا گیا ہےکہ ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد واپس نہ جانے والے معتمرین کو جرمانے اور قید کے بعد ملک بدری کی سزا بھی دی جائے گی۔ سعودی حکام کا کہنا تھا کہ ویزہ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں اور حج وعمرہ ٹورآپریٹرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ تاخیر کرنے والے معتمرین کے بارے میں متعلقہ حکام کو فوری طور پر مطلع کریں جب کہ اطلاع نہ دینے پر کمپنی کے ذمہ داران کو بھی ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا دی جائے گی۔سعودی حکام نے عمرہ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھی متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمرہ ویزہ کے قواعد کی خلاف ورزی کی مرتکب فرموں اور سعودی عرب میں معتمرین کو سروسز فراہم کرنے والے ان اداروں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو غیرملکی معتمرین کے حوالے سے قانون کی خلاف ورزی کریں گے اور واپسی میں تاخیر کرنے والے غیرملکی معتمرین کو تحفظ دینے کے جرم میں ایک لاکھ ریال جرمانہ، کمپنی کے ڈائریکٹر کو ایک سال قید اور ملک بدری کی سزا ہوسکتی ہے۔