اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارت کو کسی صورت نیوکلیئر سپلائر گروپ کا ممبر نہیں بننے دیںگے، چین کا ایک بار پھر اعلان

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے بھارت کی مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دلوانے اور نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں شمولیت کی ایک بار پھر مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ان دونوں معاملات پر موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جہاں تک بھارت کا نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں شمولیت اور مولانا مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالوانے کا تعلق ہے تو چین کا ان دنوں معاملات پر وہی پرانا موقف ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
اس سے قبل بھی چین نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں شمولیت کے حوالے سے بھارت کی مخالفت کرتے ہوئے اسے دوٹوک جواب دے چکا ہے۔ جبکہ پاکستان نے سول ایٹمی تعاون کو فروغ دینے اور نیوکلیئر سپلائرزگروپ میں رکنیت کیلئے یکساں ،غیر امتیازی اورطریقہ کار پر مبنی سوچ اپنانے کے اپنے مطالبے کااعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نیو کلیئر ٹیکنالوجی کو امن و استحکام کیلئے استعمال کرنے کے عزم پر قائم رہتے ہوئے اپنے جوہری توانائی کے منصوبوں اور ریسرچ ری ایکٹرز کی جوہری سلامتی و تحفظ کی بہتری کیلئے اقدامات جاری رکھے گا۔ یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب نبیل منیر نے جنرل اسمبلی میں جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) کی سالانہ رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے امن و ترقی کے لئے ایٹمی ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اپنے ایٹمی بجلی گھروں کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے جوہری توانائی کی صلاحیت میں آئندہ دوعشروں کے دوران خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا تاکہ ملک کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ ایک مضبوط، محفوظ اور ریگولیٹری بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے پر توجہ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل اٹامک ایجنسی کمیشن جوہری توانائی کے علاوہ 18 ہسپتالوں پر مشتمل نیٹ ورک کے ذریعے علاج معالجہ کی سہولیات بھی فراہم کر رہا ہے جہاں ہر سال کینسر کے 80 فیصد مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سول ایٹمی تعاون کو فروغ دینے اور نیوکلیئر سپلائرزگروپ میں رکنیت کیلئے یکساں ،غیر امتیازی اورطریقہ کار پر مبنی سوچ اپنانے کے اپنے مطالبے کااعادہ کرتا ہے۔