اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سعودی عرب میں دن دیہاڑے جج اغواء، پورے ملک میں کھلبلی مچ گئی

منامہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے علاقے القطیف میں ایک جج کو دن دیہاڑے نقاب پوش افراد نے اغواءکرلیا جس کے بعد پولیس نے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ سعودی جج اور شیعہ مذہبی سکالر کو گھر کے باہر سے اغواءکیاگیا۔ گلف نیوز کے مطابق خاندانی ذرائع نے بتایاکہ محکمہ اوقاف و وراثت میں جج شیخ محمد الجرانی منگل کی صبح گھر سے نکلے ہی تھے کہ کار میں سوار تین افراد نے اُنہیں یرغمال بنالیا ۔جج کی اہلیہ نے بتایاکہ صبح 9بجے ان کے خاوند گاڑی میں ان کا انتظار کررہے تھے کیونکہ اسے بھی سپورٹس کلب جانا تھا لیکن یہ سانحہ ہوگیا، میں نے مدد کیلئے چلانے کی آوازیں سنیں اور جب کھڑکی سے باہر دیکھا تو ورکرز کے بھیس میں موجود تین نقاب پوشوں نے اس کے خاوند کو پکڑ رکھاتھا اوراسے ایک سفید کار میں دھکیل رہے تھے ۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ نامعلوم افراد ان کے گھر کی رائیکی کررہے تھے اور اُنہوں نے اپنے گھر کے قریب موجود گاڑی کی نمبر پلیٹ سے متعلق بھی پولیس کوآگاہ کیاتھا۔
ڈیپارٹمنٹ کے ایک اور جج شیخ حسن السفر نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ’ یہ جرائم پیشہ عناصر کا عجیب رویہ ہے ، میں حیران رہ گیا کیونکہ ہم یہاں ایسے واقعات کی توقع ہی نہیں کرتے‘۔ ان کاکہناتھاکہ یہ ایسارویہ ہے جو ہمیں جرائم پیشہ گینگز کے بارے میں یاد دلاتا ہے ، یقین ہے کہ سیکیورٹی فورسز اپنا کام کریں گی اور تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ مغوی جج کی بازیابی میں اپنا کردار اداکریں۔ شیخ منصور السلمان نے بتایاکہ علاقہ مکین ڈرے ہوئے ہیں ، ہم اغواءکے عادی نہیں ہیں اور امن وامان سے لطف اندوز ہوناچاہتے ہیں۔ بتایاگیاہے کہ شیخ محمد الجرانی القطیف کی ایک نامور شخصیت ہیں اور ماضی میں وہ ریاست کیخلاف منفی تاثر رکھنے والے افراد سے بھی الجھ چکے ہیں۔