اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شارجہ میں ٹریفک حادثہ ،2پاکستانی جاں بحق ،ماں اور بیٹی شدید زخمی

شارجہ سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) شارجہ میں ٹریفک حادثے کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں 2 تیز رفتار کاریں اوور سپیڈنگ کے باعث ایک ٹرک سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دو پاکستانی جاں بحق جبکہ بدقسمت ماں بیٹی زخمی ہو گئی ہیں۔ عرب اخبار’’خلیج ٹائمز‘‘ کے مطابق حادثہ شیخ محمد بن زائد روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری اور اوور سپیڈنگ کے باعث 2 کاریں روڈ پر چلنے والے ٹرک سے ٹکرا گئیں ،حادثے کے نتیجے میں 2 پاکستانی مرد جاں بحق جبکہ حادثہ میں دو خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں جنہیں علاج کے لئے قریبی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک کار میں ایک پاکستانی اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ جارہاتھا ، جبکہ دوسری کار کو ایک پاکستانی ڈرائیور اکیلاہی چلارہا تھا،تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے حادثے میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور جن کی عمریں 32اور36سال بتائی گئی ہیں جاں بحق ہو گئے جبکہ دونوں ماں بیٹی اس حادثے میں زخمی ہو ئی ہیں جنہیں فوری طور پرالکویت ہسپتال میں شفٹ کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے ،اخبار نے جاں بحق یا زخمی ہونے والوں کے ناموں کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔ شارجہ کی مقامی پولیس نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری اور ہائی وے پر داخلہ کے وقت غفلت سے کام لینے کی وجہ سے پیش آیا ۔دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے مزید تحقیقات کے لئے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے ۔