اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,634FansLike
9,993FollowersFollow
565,600FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ننکانہ صاحب کے علاقہ سید والہ میں با اثر افراد نے محنت کش کی قیمتی اراضی پر قبضہ کر کے فصل تباہ کر دی

ننکانہ صاحب(ڈسڑکٹ رپورٹر)ننکانہ صاحب کے علاقہ سید والہ میں با اثر افراد نے محنت کش کی قیمتی اراضی پر قبضہ کر کے لاکھوں روپے مالیت کی فصل تباہ کر دی ،محنت کش عمر بھر کی جمع پونچی سے محروم ہو گیا ،پولیس علم ہو نے کے باجود با اثر افراد کے خلاف کاروائی سے گریزاں ،متاثرہ خاندان کا وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے معاملے کا فوری نوٹس لینے اور ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ سید والہ کے علاقہ روڈے ملکے کے رہائشی محنت کش امیر علی اور ذوالفقار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کئی دہائیوں سے گاوں کے قریبی دس ایکڑ زرعی اراضی کے مالک اور قابض ہیں انہوں نے اپنی اراضی پرگندم،بر سیم اور دیگر فصلیں کاشت کیں ،تا کہ سال بھر اپنا اور اپنے اہل خانہ کا پیٹ پال سکیں،انہوں نے الزام لگایا ک اسی گاوں کے با اثر افراد لیاقت علی ،ظہور احمد اور صدیق وغیرہ نے گزشتہ روز رات کے اندھیرے میں پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے اراضی پر زبر دستی قبضہ کر لیا اور زمین میں کاشت لاکھوں روپے مالیت کی فصل کو ہل چلا کر تباہ و برباد کر دیا ،انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پولیس کو 15 پر اطلاع دی جس نے جائے وقوعہ کود دیکھا اور ہمیں ملزمان کے خلاف ہر ممکن کاروائی کی یقینی دہانی کروائی ، تاہم پولیس نے واقعہ کے کئی گھنٹوں بعد بھی واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ڈی ایس پی سرکل بڑا گھرکی مبینہ آشیر باد سے پولیس با اثر ملزمان کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہے جبکہ پولیس کی مبینہ اشیر باد کی وجہ سے ملزمان ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں ،متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ نے پولیس کے امتیازی سلوک کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور آئی جی پنجاب سے معاملے کا فوری نوٹس لینے اور با اثر ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔