اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکا شواہد کے بغیر ای میلز ہیکنگ کے الزامات لگانے سے باز رہے، روس کا انتباہ

ماسکو(ویب ڈیسک)روس نے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی شواہد کے بغیر ای میلز ہیکنگ کے الزامات روس پر لگانے سے باز رہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے صدارتی انتخاب میں ہیلری کلنٹن کی شکست کو روسی مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں روس کے خلاف ایکشن لینے کی ضرورت ہے جس پر روسی صدر ولادی میر پیوتن کے ترجمان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا شواہد کے بغیر روس پر بے بنیاد الزامات لگانے سے باز رہے۔روسی صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس کا ڈیموکریٹک ارکان کی ای میلز ہیکنگ سے کوئی تعلق نہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے ریڈیو نیٹ ورک این پی آر سے بات کرتے ہوئے روس پر براہ راست الزام عائد کیا تھا کہ ماسکو نے ڈیموکریٹک ارکان کی ای میلز ہیک کیں جس کا براہ راست فائدہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ہوا اور اس پر روس کے خلاف ایکشن لینے کی ضرورت ہے تاہم انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ وہ ماسکو کے خلاف کس قسم کا ایکشن چاہتے ہیں۔