اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ہیلری کلنٹن کھل کرانتخابات میں دھاندلی کا واویلا مچانے لگیں،شکست کا ذمہ دار روسی صدر پیوٹن کو قرار دے دیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیموکریٹک پارٹی کی سابق صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کھل کرانتخابات میں دھاندلی کا واویلا مچانے لگیں،ایک تقریب میں روس کے خلاف پھٹ پڑیں۔ شکست کا ذمہ دار روسی صدر پیوٹن کو قرار دے دیا برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کی سابق صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے پہلی بار صدارتی انتخاب میں شکست کی ذمہ داری ایف بی آئی اور روس کی مبینہ ہیکنگ پر عائد کی ہے، صدر پیوٹن کی مجھ سے ذاتی ناراضی تھی کیونکہ میں نے پانچ سال قبل روس میں پارلیمانی انتخابات کو غیر شفاف قرار دیا تھا۔ انھوں نے اہم ریاستوں میں اپنی شکست کی ایک وجہ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کامی کی جانب سے اس خط کو ریلیز کرنا بھی بتایا جس میں کہا گیا تھا کہ ایف بی آئی ہلیری کلنٹن کے ای میلز کی مزید تفتیش کر رہا ہے۔