اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکا نے ابوبکر البغدادی کے سر کی قیمت ڈھائی کروڑ ڈالرکردی

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے سر کی قیمت بڑھا کر 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کردی۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ابوبکر البغدادی امن کے لیے خطرہ ہے، مشرق وسطیٰ میں ہزاروں شہریوں کی ہلاکت کی ذمے دار البغدادی کی جماعت داعش ہے۔ ترجمان کے مطابق داعش نےجاپان، برطانیہ، امریکا کے متعدد شہریوں کو یرغمال بنا کر ان کا وحشیانہ قتل کیا،دہشت گرد تنظیم اپنی خود ساختہ خلافت کے باہر بھی دہشتگرد حملوں میں ملوث ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص جو البغدادی کے ٹھکانے کی اطلاع دے گا، انعامی رقم کا حقدار ہوگا۔