اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارتی حکومت نے انیل کمار دھسمانا کو خفیہ ایجنسی ”را“ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی حکومت نے انیل کمار دھسمانا کو خفیہ ایجنسی ”را“ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بھارتی حکومت نے فوج اور فضائیہ سمیت ملک کی خفیہ ایجنسیوں میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے نئے سربراہوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ انیل کمار دھمسانا کو بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ”را“ کا نیا چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کے عہدے کی مدت دو سال ہوگی۔ انیل دھمسانا نے 1981ءمیں آئی پی ایس افسر کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے 1993ءکو ریسرچ اینڈ انیلسس (را) میں شمولیت اختیار کی تھی۔ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوول نے دھمسانا کو گزشتہ 7 ماہ سے اہم ذمہ داریاں بھی سونپی ہوئی تھیں۔ انیل کمار دھمسانا خفیہ ایجنسی ”را“ کے موجودہ راجندر کھنہ کے نائب کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے، جو یکم جنوری 2017ءکو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی پاکستان میں بے امنی پھیلانے میں ملوث ہے جس کا انکشاف بھارتی خفیہ ایجنسی کے گرفتار ہونے والے ایجنٹ کلبھوشن یادیو نے تحقیقات کے دوران کیا ۔