اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

روس میں وزارت دفاع کا طیارہ گر کر تباہ ،27افراد جاں بحق ،12زخمی

ماسکو (نیوز ڈیسک)روسی وزارت دفاع کا طیارہ سابئیر یا میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 27افراد جاں بحق اور 12زخمی ہو گئے ہیں ۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع کا طیارہ (IL-18)سائبیریا کے علاقے یاکوشیا میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 27افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ طیارے میںکل 39افراد موجود تھے جن میں سے 32مسافر اور 7کریو ممبر تھے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ جہاں حادثہ پیش آیا اس علاقے میں موسم کی صورتحال خراب تھی ۔روس کی ہنگامی وزارت کی جانب سے حادثے کی جگہ پر تینMi-8ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں کے لیے روانہ کردئیے گئے ہیں ۔طیارہ شیڈول پرواز پر روس کے علاقے کنسک سے روانہ ہو ا جس نے ٹسکی جانا تھا لیکن اپنی منزل پر پہنچنے سے 30کلو میٹر پہلے ہی طیارے کو حادثہ پیش آگیا ۔ Russia روس کی مقامی نیوز ایجنسی سپنکٹن کے مطابق حادثہ پائلٹ کی غلطی اور خراب موسم کے باعث پیش آیا جبکہ دوسری جانب وزارت دفاع نے حادثے کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیشن تشکیل دے دیا ہے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ حادثے کے بعد طیارے کے تین ٹکڑے ہو گئے جبکہ طیارے کو آگ نہیں لگی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈونیشین ائیر فورس کا طیارہ بھی گر کر تباہ ہوا تھا جس میں موجود تما م 13افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔