اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,690FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ضلع کونسل کے انتخابات، ن لیگ اور تحریک انصاف کے اندرونی انتشار کھل کر سامنے آ گئے

جوہرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹرملک وقار)ضلع کونسل خوشاب کی چیئرمین اور وائس چیئرمین شپ کے انتخابات میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے مقامی قائدین میں بھی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے اور دونوں جماعتیں اندرونی انتشار کا شکار نظر آتی ہیں۔ انتخابات کے دوران پی ٹی آئی سے وابستہ 14ارکانِ ضلع کونسل میں سے 10نے محترمہ سمیرا ملک جبکہ تین ارکان نے امیر حیدر سنگھا کے پینل کو ووٹ دیئے تھے۔ پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت نے محترمہ سمیر املک کے پینل کو ووٹ دینے والے ارکانِ ضلع کونسل کی پارٹی کی بنیادی رُکنیت معطل کر دی جس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے اور صوبائی قیادت کے اس فیصلہ کو مضحکہ خیز قرار دیا جا رہا ہے۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ جب ضلع کونسل کی چیئرمین اور وائس چیئرمین شپ کیلئے الیکشن لڑنے والا پی ٹی آئی کا پینل الیکشن سے دستبردار ہو چکا تھا تو اس صورت میں ارکانِ ضلع کونسل کے پاس ووٹ ڈالنے کیلئے کوئی اور آپشن باقی نہ تھا۔ کارکنوں نے صوبائی قیادت کے اس فیصلہ پر شدید اعتراض کیا ہے کہ صوبائی قیادت نے اُن ارکانِ ضلع کونسل کی پارٹی رُکنیت معطل نہیں کی جنھوں نے پی ٹی آئی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والے سنگھا برادران کو ووٹ ڈالے۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق تحریک انصاف کے قائدین کے غیر دانشمندانہ اور یکطرفہ فیصلے ضلع خوشاب میں پارٹی کے انتشار کا سبب بن رہے ہیں اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ضلع خوشاب میں پی ٹی آئی کے سرکردہ راہنما پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیں گے جو تحریک انصاف کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔