اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

میئر اور ڈپٹی میئر کے حلف کے بعد کارکنوں کے نعرے

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)میئر سیالکوٹ توحید اختراور ڈپٹی میئر چوہدری بشیر کے حلف اٹھانے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف کے علاوہ وفاقی وزیر دفاع ، پانی وبجلی خواجہ محمد آصف زندہ باد کے نعرے لگائے ۔ میونسپل کارپوریشن کے جناح ہال میں تقریب حلف برداری میں حلف اٹھانے کے بعد ضلع کونسل کے رکن ومسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سیالکوٹ کے ضلعی صدر فاروق گھمن ، سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) کاشف نیاز بٹ اور لیبر کونسلر محمد پورہ یونین کونشل کاشف قیصر بٹ ودیگر کارکنوں نے نعرے لگائے اور وزیر اعظم ووزیر اعلی اور خواجہ محمد آصف زندہ باد کے نعرے لگائے جو پندرہ منٹ تک جاری رہے اور کارکن اس موقعہ پر تالیاں بجاتے رہے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے ۔