اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

حضرت سلطان باہوؒ کے مزار سے واپس آنے والے زائرین کی بس کو حادثہ، دو افراد جاں بحق 33 زخمی

سیالکوٹ(بیورورپورٹ) تھانہ صدر پسرور کی حدود میں بن باجوہ کے قریب تیزرفتاری کی وجہ سے سلطان باہو سلام کے بعد واپس آنے والے زائرین کی بس سڑک سے ملحقہ کھائی میں گرنے سے دوافرادجاں بحق اور33افرادزخمی ہوگئے ہیں ، زخمیوںمیں دس زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ حادثہ کاشکار ہونے والی بس کے مسافر قلعہ احمد آباد جارہے تھے جو سلطان باہو سلام کرنے کیلئے گئے تھے اور واپسی پر ڈرائیور کی غفلت ولاپرواہی کی وجہ سے بس کے کھائی میں گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں نارووال کا رہنے والا ساٹھ سالہ اصغر علی جاں بحق اور 34زائرین زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بیس زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی ہے اور چودہ زخمیوں کو پسرور اور سیالکوٹ کے گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کردیا ہے جہاں عارف نامی زخمی بھی دم توڑ گیا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق دس زخمیوںکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، پولیس کے مطابق واقعہ اعلی صبح پونے چھ بجے پیش آیا ہے اور پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔حادثہ کاشکار ہونے والی بس سدھاوالی پلی سے بیس فٹ نیچے کھائی میں گری ہے اور تباہ ہوگئی ہے ۔پولیس نے بس کے ڈرائیور زاہد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔ پولیس کے مطابق زاہد ڈرائیور لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے ۔