اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

زہریلی شراب سے ہلاکتوں کا منصوبہ ناکام، کامونکے میں بڑی مقدار میں شراب پکڑی گئی

کامونکے(ارشدرشید طو ر سے)کامونکے میں زہریلی شراب سے ہلاکتوں کا منصوبہ ناکام، زہریلی شراب کے خلاف پولیس کا کریک ڈائون جاری ،سٹی پولیس نے شراب کی بھٹیاں پکڑ کر سینکڑوں لیٹر زہریلی شراب برآمدکرکے ملزن کو گرفتارکرلیا،بتایاگیاہے کہ نیوایئرنائٹ پر زہریلی شراب کی فروخت کے خلاف پولیس کا کریک ڈائون جاری رہے اور اس سلسلہ میں ایس ایچ او سیدقیصر عباس نے گزشتہ رو زٹیم کے ہمراہ شراب کی چالوبھٹیوں پر چھاپے مارے اور شراب تیار کرتے ہوئے ملزمان سائمن مسیح ،ذیشان ،نواز اور شہباز ساکنان سلامت پورہ کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں زہریلی شراب برآمدکرلی ،اس حوالہ سے ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمانیوایئرنائٹ کے موقع پر خود ہی زہریلی شراب تیار کرکے اس کو ولائتی بنابڑے پیمارنے پر فروخت کرنے کی تیاری میں تھے کہ ان کو گرفتارکرلیاگیا ہے انہوں نے بتایا کہ یہ شراب زہریلے کیمیکل سے تیار کی جارہی تھی جس کو پینے سے کئی جانیں ضائع ہوسکتی تھیں ،انہوں نے کہاکہ شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔