اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

867,595FansLike
9,992FollowersFollow
565,800FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

نیو ایئر نائٹ پرفائرنگ سے ذخمی ہونے والا بچہ دم توڑ گیا

کراچی(مانیٹرینگ ڈیسک) نیو ایئر نائٹ کے موقع پر کراچی میں نا معلوم افراد کی ہوائی فائرنگ سے ذخمی ہونے والا سات سالہ بچہ سبحان ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کل رات گولی لگنے کے باعث ذخمی ہونے والے بچے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا لیکن آج وہ اپنی سانسیں نہ بچا سکا اور دم توڑ گیا۔گھر والوں کا کہنا ہے کہ سبحان اپنے والد کے ساتھ گھر جاتے ہوئے فائرنگ سے ذخمی ہواتھا۔سبحان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جبکہ اس کے گھر میں اس وقت غم کا عالم ہے۔جاں بحق ہونے والے بچے کے والدین کا کہناتھا کہ سبحان کی دس دن بعد سالگرہ بھی تھی جس کے لئے وہ بہت خوش تھا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔