اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,946FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اسلام آباد: نیب کی سال 2016کی کارکردگی کی رپورٹ جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے گزشتہ سال 2016 کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ اب تک 285 ارب روپے کی لوٹی گئی رقم خزانے میں جمع کرانے دعویٰ کیا گیا ہے۔ قومی احتساب بیورو(نیب)کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال2016میں نیب نے مختلف کارروائیوں کے دوران 285ارب روپے کی لوٹی گئی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی اوراحتساب عدالتوں میں بدعنوان عناصرکوسزاکی شرح 76 فیصدرہی ہے۔ انسداد بدعنوانی کےلیے چین کےساتھ مفاہمت کی یادداشت پردستخط کیے گئے اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے قدم سے قدم ملاکر چلنے کاعزم کیا گیاہے۔ رپورٹ کے مطابق نیشنل اینٹی کرپشن اسٹریٹیجی کے مثبت نتائج آئے ہیں اور کرپشن میں بھی خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔نیب حکام کے مطابق افسروں کی کارکردگی بہتر بنانے کےلیے گریڈنگ سسٹم شروع کیاگیا ہے جس سے افسروں کی حوصلہ افزائی ہوگی جبکہ قومی احتساب بیورو نے 2017 میں بھی اس حکمت عملی پرعملدرآمد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔