اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آخری سانس تک عوام کے جان و مال کا تحفظ سپاہی کی ذمہ داری ہے، رائے ضمیر الحق

کھاریاں(نامہ نگار) ڈی پی اوگجرات رائے ضمیر الحق نے کہا ہے کہ زندگی کی آخری سانس تک عوام کے جان و مال کا تحفظ سپاہی کی ذمہ داری ہے، پولیس پر شہریوں کے اعتماد کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ریسکیو 15کھاریاں کی بحالی کے موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی روزانہ کی بنیاد پر ریسکیو15کی کارکردگی کو چیک کریں ، نہ صرف ڈی ایس پی اور ایس ایچ او بلکہ سول سوسائٹی بھی پولیس اہلکاروں کی مانیٹرنگ کریں۔ذرا سی غفلت اس عظیم مشن کی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔اگر میری چوکیدار ی کے دوران عوام کو پولیس سے تھوڑی سی بھی شکایت ہوئی تو میں برداشت نہیں کروں گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹیزن سوسائٹی کے نمائندہ کلیم اللہ گیلانی نے کہا کہ پولیس اور شہریوں کا تعاون جرائم کے خاتمہ کی بنیاد بن سکتا ہے۔ شہریوں نے ریسکیو 15کو تمام وسائل مہیا کر کے اپنا فرض ادا کر دیا ہے اور کھاریاں پولیس سے ہماری توقعات یہی ہیں کہ وہ ان وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو بہتر تحفظ کی سہولیات فراہم کرے گی۔ اس موقع پر کھاریاں ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر چوہدری بشارت احمد، نصر اللہ چوہدری اور ایس ایچ او تھانہ صدر شہباز احمد ہنجرا نے بھی خطاب کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں چوہدری ذوالفقار علی باگڑی، ڈی ایس پی کھاریاں ملک محمد منظور اعوان، مسلم لیگ ن کے رہنما خان محمد اسلم، کھاریاں پریس کلب کے صدر حاجی عبدالرئوف، کھاریاں بار کے صدر چوہدری خالد حسین شیخو چک، مرکزی انجمن تاجراں کے سرپرست اعلیٰ ملک شبیر حسین ، صدر چوہدری شوکت علی، انجمن تاجراں مین بازار کے صدر عثمان اکبر عباسی، کھاریاں سرکل کے تمام ایس ایچ او صاحبان، صحافیوں ، وکلاء اور شہریوں کی نمائندہ شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔