اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

867,111FansLike
9,993FollowersFollow
565,700FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

نیا سال شروع ہوتے ہی ہالی ووڈ میں بڑی تبدیلی لے آیا

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) امریکی شہر لاس اینجلس کے باسی یکم جنوری 2017ءکی صبح بیدار ہوئے تو ناصرف سال تبدیل ہو چکا تھا بلکہ شہر کی مشہور ترین چیز بھی تبدیل ہو چکی تھی جسے دیکھ کر سب ہی دم بخود رہ گئے۔ ذرائع کے مطابق کسی نامعلوم شخص نے نئے سال کی خوشی میں ماﺅنٹ لی پر آویزاں 45 فٹ لمبا سائن Hollywood تبدیل کر کے Hollyweed کر دیا۔ لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ سیکیورٹی سروسز ڈویژن کے لیفٹیننٹ کا کہنا ہے کہ مکمل طورپر کالے کپڑوں میں ملبوس ایک شخص رات کے وقت تین بجے باڑ پھلانگ کر اندر آیا اور پھر باری باری لفظ O پر کالے رنگ کا کچھ ایسا استعمال کیا کہ وہ e نظر آنے لگے اور یوں مشہور زمانہ سائن Hollywood تبدیل ہو کر Hollyweed بن گیا۔ لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ (ایل اے پی ڈی) کے مطابق ملزم اپنا کام مکمل کر کے کافی وقت وہیں رہا اور اگر اسے گرفتار کر لیا گیا تو اسے معمولی الزمات کا سامنا ہی کرنا پڑے گا۔Hollywood Sign Vandalized مقامی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی کیمروں سے ریکارڈ ہونے والی ویڈیو میں ایک شخص کو ان حروف پر چڑھتے اور انہیں تبدیل کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور پولیس فوٹیج کی مدد سے مذکورہ شخص کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایجنسی نے شہر کے جنرل سروسز ڈیپارٹمنٹ کو بھی آگاہ کر دیا ہے جس کے افسران گریفیتھ پارک اور اس سائن کے قریبی علاقے میں گشت کرتے ہیں ۔ سیاحوں کی نشاندہی پر پارک رینجرز نے دن گیارہ بج کر 15 منٹ پر ان الفاظ کو دوبارہ اصلی شکل میں بحال کر دیا۔ میڈیا کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں ریاست کیلی فورنیا میں ”بھنگ“ کے استعمال کی قانونی اجازت دیدی گئی تھی اور نامعلوم شخص نے شائد اسی خوشی میں ایسا کیا ہو۔ Hollyweed