اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,544FansLike
9,992FollowersFollow
566,700FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے پانامہ لیک کیس کو ’’سیاسی تماشا‘‘قرار دیتے ہوئے فر یق نہ بننے کا اعلان کرد یا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے پانامہ لیک کیس کو ’’سیاسی تماشا‘‘قرار دیتے ہوئے فر یق نہ بننے کا اعلان کرد یا ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سیکرٹری آفتاب باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن پانامہ لیک کیس میں فر یق نہیں بنے گی ،یہ ایک سیاسی تماشہ ہے ہر کسی کی آف شور کمپنیاں ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں آفتاب باجوہ نے کہا کہ پانامہ لیکس کا کیس اب سپر یم کورٹ میں ہے، اس کا فیصلہ سپر یم کورٹ نے ہی کر نا ہے، جب فیصلہ آئیگا تو سب دیکھ لیں گے ،ہمیں آئین وقانون کی حکمرانی چاہیئے،اس سے ہی ملک اور ادارے مضبوط ہوں گے ۔