اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,491FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ضرار بین الاقوامی معیار کی فلم ہے، شان

لاہور(شوبز ڈیسک ) اداکار شان نے کہا ہے کہ ’’ ضرار ‘‘ بین الاقوامی معیار کی فلم ہے وہ پاکستان کی سب سے بڑے بجٹ کی اس فلم کے کو ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔پاکستانی تاریخ کے بھاری بجٹ اور جدید ٹیکنالوجی سے بنائی جانے والی فلم ’’ ضرار ‘‘ کے لیے پروڈیوسر عدنان بٹ نے ہالی وڈ کے ڈائریکٹر ٹموتھی کی خدمات حاصل کی تھیں جنھوں نے پاکستان میں فلم کی عکسبندی کی ، ان کے ساتھ اداکار شان نے بھی بطور معاون ہدایتکار کے طور پر فرائض انجام دیے ۔ ذرائع کے مطابق اداکار شان کا کہنا ہے کہ مجھے ہالی وڈ کے ڈائریکٹر کے ساتھ کام کر کے نیا تجربہ ہوا ہے اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔