اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,443FansLike
9,987FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں ٹرک سکول میں گھس گیا ، 4 طالبات اور ٹیچر جاں بحق, 2 زخمی

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں ٹرک بے قابو ہو کر سکول کے بچوں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 4طالبات اور ٹیچر جاں بحق ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق باغ میں سکول کے قریب سے گزرنے والا ٹرک تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سکول میں گھس گیا ۔ بچے دھوپ کی وجہ سے باہر گراﺅنڈ میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے کہ ٹرک کی زد میں آنے سے چار طالبات اور ایک ٹیچر موقع پر ہی جان بحق اور 2زخمی ہو گئیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق چوتھی کلاس کی طالبات تھیں جوسردی کی وجہ سے باہرکلاس ہورہی تھی ۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرارہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔