اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعظم 4 روزہ ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے آج روانہ ہونگے،دفتر خارجہ

اسلام آباد(مانیترنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف 16 سے20 جنوری کو سوئٹررلینڈمیں ہونیوالے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کرنے کیلئے آج روانہ ہونگے تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق47واں ورلڈ اکنامک فورم سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں ہورہاہے،چیئرمین ورلڈ اکنامک فورم پروفیسرکلازنے وزیراعظم کودعوت نامہ بھیجاہے۔ نفیس زکریا ءنے کہا کہ ورلڈاکنامک فورم میں70 ممالک کے نمایندے شرکت کریں گے جبکہ وزیراعظم اس موقع پرسائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل اینتونیو گٹرزسے بھی ملاقات کریں گے۔ورلڈ اکنامک فورم میں 3ہزارسے زائدحکومتی عہدیدار،سول سوسائٹی،بزنس لیڈرزشرکت کرینگے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم اور سوئٹزرلینڈ کے صدرسے بھی ملاقات کریں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق کانفرنس سے خطاب بھی کرینگے،وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان میں سرمایہ کاری اورمعاشی ترقی پرگول میزکانفرنس ہوگی۔