اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,581FansLike
9,999FollowersFollow
568,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستانی باؤلرز کی عمدہ کارکردگی، آسٹریلین سرزمین پر 12 سالہ تاریخ بدلنے کا سنہری موقع فراہم کر دیا

میلبورن (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا میں 12سالہ تاریخ بدلنے کا سنہری موقع مل گیا ہے اور باﺅلرز نے اپنے حصے کا کام کر کے بلے بازوں کیلئے راہ ہموار کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی باﺅلرز نے میلبورن میں کھیلے جا رہے ون ڈے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا ہے اور پوری ٹیم 220 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ہے اور اب میچ جیتنے اور 12 سالہ تاریخ بدلنے کی تمام تر ذمہ داری بلے بازوں کے کندھوں پر ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے کینگروز کے دیس میں آخری ون ڈے میچ 2005ءمیں جیتا تھا اور اس جیت کو 12 سال گزر چکے ہیں تاہم میلبورن میں فتح حاصل کرنے کا سنہری موقع قومی ٹیم کو میسر ہو چکا ہے۔ باﺅلرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو صرف 220 رنز تک محدود کر دیا ہے اور اب بلے بازوں کا امتحان ہے کہ وہ باﺅلرز کی محنت کو رائیگاں ہونے سے بچائیں اور 12 سال بعد کینگروز کی سرزمین پر ون ڈے میچ میں فتح حاصل کریں۔