اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,836FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب، سکیورٹی پرکتنا خرچہ آئیگا؟

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈٹرمپ 20 جنوری کو اپنا منصب سنبھالیں گے اوراس حوالے سے ہونیوالی تقریب پر صرف سکیورٹی اقدامات کی مد میں 10 کروڑ ڈالر(10ارب روپے سے زائد) خرچ ہونگے ۔امریکی سکیورٹی اداروں کے اندازوں کے مطابق ملک کے 45 ویں صدر کے وائٹ ہاؤس میں داخلہ کے موقع پرعظیم الشان تقریب میں 8 لاکھ سے زائد افراد شریک ہونگے ،اگرچہ ٹرمپ کی تقریب میں شرکاء کی متوقع تعداد موجودہ صدر بارک اوباما کی تقریب میں شرکت کرنیوالے افراد کے مقابلے میں نصف سے بھی کم ہے لیکن اسکے باوجود اس تقریب کی سکیورٹی کے اخراجات سابقہ تقاریب کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔امریکی اخبار’انٹرنیشنل بزنس ٹائم‘کے مطابق ملک کے 12 سے زائدسکیورٹی ادارے تقریب کے مقام کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اوراس وقت تک سکیورٹی انتظامات پر 10 کروڑ ڈالرسے زائد رقم خرچ ہو چکی ہے جبکہ توقع ہے کہ یہ رقم آخری روز تک اس سے بھی کہیں زیادہ ہو جائیگی۔تجزیہ نگاروں کاکہنا ہے کہ ٹرمپ کی سکیورٹی کے حوالے سے اتنے بڑے پیمانے پر اخراجات کی ایک وجہ یہ ہے کہ نو منتخب صدر کے وائٹ ہاؤس میں داخلہ کے موقع پر امریکہ میں 26 احتجاجی مظاہرے بھی منعقد ہو رہے ہونگے ،جن میں ایک اندازے کے مطابق تقریباً 40 ہزار سے زائد لوگ ٹرمپ کے صدرمنتخب ہونے کی مخالفت میں سڑکوں پر ہونگے ۔امریکی اخبار نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ تقریب کے موقع پرواشنگٹن میں 32 ہزار پولیس اہلکاروں کیساتھ نیشنل گارڈز کے 8 ہزار اہلکاربھی تعینات ہونگے ،اسکے علاوہ 5 ہزار سکیورٹی اہلکار پوری تقریب کے دوران واشنگٹن کی نگرانی کے فرائض انجام دینگے ۔ادھر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اداروں کیلئے سب سے اہم مسئلہ تقریب کے دوران دہشتگرد کارروائی کی روک تھام اور ٹرمپ کیخلاف احتجاج کو پر تشدد کارروائیوں اورجھڑپوں میں تبدیل ہونے سے روکنا ہو گا۔واضح رہے کہ امریکی صدر اوباما کے منصب صدارت سنبھالنے کی تقریب میں 18 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی تھی جو امریکہ کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے ۔