حکومت نے چُھٹی کے دن چُھٹی کا اعلان کر دیا

>لاہور(ویب ڈیسک) حکومت نے ملک بھرمیں عام تعطیل کا اعلان کردیا- ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو عام تعطیل ہوگی یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائینگی تمام سیاسی جماعتوں،سماجی تنظیموں نے ان ریلیوں میں بھرپور شرکت کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں اس سال 5 فروری خاص اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ یہ سال ملی یکجہتی اور امن کا سال قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پانچ فروری کو اتوار کا دن ہے اور حکومت کی جانب سے اتوار کے ہی دن کی چھٹی کے اعلان پر حیرت کا اظہار کیاجارہاہے ۔نشاندہی پر ایک اہم سرکاری افسر سے جب اس خبر کے بارے میں معلوم کیاگیا تو انہوں نے وضاحت کی کہ چھٹی کا اعلان کیاگیا ہے اور ایسا ہر سال کیاجاتاہے۔