اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سردی بڑھتے ہی ناک اور گلے کے امراض بڑھنے لگے، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ای این ٹی ماہرین

پشاور(بیورورپورٹ)موسم کی تبدیلی اور سردی میں شدت کے ساتھ ہی شہر میں ناک و گلے کے امراض پھیلنا شروع ہو گئے ہیں اور بڑی تعداد میں شہری نزلہ ، زکام ،کھانسی، سر درد، ناک بند ہونے ، ناک سے پانی گرنے ، چھینکیں آنے ، گلے میں درد وخراش، جسم میں درد اور بخارکی شکایت کے ساتھ ہسپتالوں میں آرہے ہیں ،جسکے باعث ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیاہے۔اس پر ماہرین امراض ناک ،کان وگلہ نے عوام کو ہدایت کی ہے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ،تلی ہوئی، زیادہ کھٹی ،چکنی و ٹھنڈی چیزوں سے پرہیز کریں،ٹھنڈ ی ہواچلتے وقت باہر نہ نکلے، بصورت دیگر یہ امراض سنگین نوعیت اختیار کر سکتے ہیں۔ہسپتال کے شعبہ امراض ناک ،کان وگلہ کے ڈاکٹروں کا کہناہے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ہسپتال میں بڑی تعداد میں گلے اور نا ک کے امراض میں مبتلا لوگ آرہے ہیں جب بھی موسم خشک یا تبدیل ہوتا ہے اسی طرح مریض آتے ہیں کیونکہ وہ احتیاط نہیں برتتے اور ہر طرح کا ٹھنڈا اور کھٹا کھانا کھالیتے ہیں۔ٹھنڈے اورتیز ہوا ناک پر لگنے سے نزلہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر احتیاط کی جائے اور پانی کا زیادہ استعمال کیا جائے تو یہ امراض 4سے 5دن میں ازخود ٹھیک ہو جاتے ہیں۔انہوںنے بتایا کہ آج کل موسم کی تبدیلی کے باعث ناک کی الرجی کے بہت زیادہ مریض آرہے ہیں۔پشاور میں ناک کی الرجی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے کیونکہ پشاورمیںسڑکوں پر گرد وغبار اور دھول مٹی بہت زیادہ ہوتی ہے اور لوگ احتیاط نہیں کرتے ۔ الرجی کے حوالے سے کچھ لوگ فورا اینٹی بائیوٹک لینا شروع کردیتے ہیں جبکہ کچھ لوگ بالکل توجہ نہیں دیتے کہ یہ ازخود ٹھیک ہو جائے گا یہ دونوں رویئے غلط ہیں۔