اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,491FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

واربرٹن میں عطائیوں کی بھرمار، محکمہ صحت خاموش تماشائی

واربرٹن (عثمان سندرانہ) شہر بھر میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار جگہ جگہ کرائے کی دکانیں لے کر پریکٹس شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق ڈرگ انسپکٹر ننکانہ کی سستی اور نا اہلی کی وجہ سے وزیر ا علیٰ ہیلتھ کیئر پروگرام کی کھلی خلاف ورزی جاری، واربرٹن اورگردو نواح میں عطائی ڈاکٹروں نے ایک دفعہ پھراپنے ڈیرے جما لئے اور سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے لگے۔جعلی ڈاکٹروں کی وجہ سے کئی افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں لیکن محکمہ ہیلتھ کے افسران خاموش تماشائی کا کر دار ادا کر رہے ہیں،جگہ جگہ نان کوالیفائیڈافراد نے نیلی پیلی گولیاں رکھ کر سادہ لوح عوام کو لوٹنے کیلئے آن کال ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے نام لکھ کر کلینک بنا رکھے ہیں ۔