اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,836FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ناہرا گروپ کے قائد حاجی مدثر قیوم عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار)مسلم لیگی مرکزی رہنما اور ناہرا گروپ کے قائد حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے وایم پی اے نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی مسلم لیگ (ن) حکومت کی کارکردگی سے مطمئین ہیںاور پاکستان میں اربوں روپوں کی سرمایہ کاری کے لئے تیا ر ہیں۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچنے پرلاہور ائیر پورٹ آمد پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پرشیخ مشتاق احمد، چوہدری اسد قیوم ناہرا ، قاسم سیٹھی ، سیٹھ شکیل اسلم ،لیاقت شاہ ، ولید رضا سراء فیلنگ اسٹیشن نوشہرہ ورکاں، سرفراز مغل ،عمران اکبر چہل ، اسلم پٹواری، اصغر گجر، شیخ عمر مشتاق، ڈاکٹر یعقوب گجر ، تہذیب بابر ودیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کا پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ’سی پیک‘‘ توانائی بحران کیلئے جاری کا م ، میٹروبس ،ہیلتھ، تعلیم اورمو ٹروے سمیت دیگر کاموں کو دیکھ کر مسلم لیگ (ن) حکومت سے مطمئین ہیں۔اور اووسیز پاکستان میں اربوں روپوں کی سرمایہ کاری کے لئے تیا ر ہیں ۔ حاجی مدثر قیوم ناہرا کامزید کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کا خواب پورا ہورہا ہے۔پاکستان ہم سب کاہے اوراس کی تعمیروترقی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہے۔ جبکہ دھرنا گروپ کے ناکام سیاستدانوں اورکرپشن زدہ سابق حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔وسائل کی لوٹ مار اوردھرنوں کے ذریعے ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنیوالوں نے عوام سے دشمنی کی،ملک کی ترقی کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں ۔ عوام پاکستان کی ترقی کے مخالفین کا محاسبہ کرینگے۔ IMG_6229