اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

طالبعلم کی خودکشی کیلئے بیسویں منزل سے چھلانگ،شہری کے کاندھوں پرجا گرا،دونوں ہلاک

سیول(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی کوریا میں طالبعلم کی خودکشی کی کوشش نے معصوم بچے کے سر سے باپ کا سایہ چھین لیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں ایک طالبعلم نے بیسویں منزل پر واقع اپنے فلور سے چھلانگ لگائی تو نیچے سے گزرنے والے اس شخص کے کاندھوں پر جاگرا جو اپنی حاملہ بیوی اور بچے کے ساتھ اپنے گھر جا رہا تھا۔ایمریٹس نے جنوبی کوریائی خبررساں ادارے کے حوالے سے کہا ہے کہ جنوبی شہر گوانگجو میں 38سالہ شہری گھر کے باہراپنی 8ما ہ کی حاملہ بیوی اور 5سالہ بچے کے ساتھ واک کر رہا تھا کہ اچانک اس کے کاندھوں پر وہ 25 سالہ طالبعلم افتاد بن کر آن گرا جس نے بیسویں منزل سے خودکشی کے لئے چھلانگ لگائی تھی۔بیوی بچوں کے ساتھ خوشگوار وقت گزارنے والا انہی کے سامنے دم توڑ گیا۔
کوریائی ایجنسی کے مطابق طالبعلم اور متاثرہ شخص شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ دونوں جانبر نہ ہوسکے۔خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اگر مرنے والے شہری کے اہل خانہ کی جانب سے کوئی درخواست دی گئی تو خودکشی کر ے مرنے والے طالبعلم کو قاتل قرار دیا جائے گا۔