اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,530FansLike
9,981FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

معطل اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے فارغ

ٹوئٹر نے فیصلہ کیا ہے کہ اس نے اپنے جن استعمال کنندگان کے اکاؤنٹ معطل کیے تھے اب ان کے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر نئے اکاؤنٹ بنانے پر مستقل طور پر بین لگا دیا جائے گا۔
اس حوالے سے ٹوئٹر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اقدامات کر رہی ہے اور سائٹ سے ہٹائے جانے والے اکاؤنٹ کی شناخت کی جارہی ہے، تاکہ یہ یوزرز نئے اکاؤنٹ نہ بناسکیں۔
اس سلسلے میں ٹوئٹر نے ایک نیا فیچر بنایا ہے جو محفوظ سرچ کرتے ہوئے ایسا تمام مواد تلاش کرے گا جو حساس نوعیت کا اور نامناسب زبان پر مبنی ہوگا۔ اس فیچر کے نتائج سامنے آتے ہی معطل اور بلاک کیے جانے والے اکاؤنٹس سے ہونے والے ٹوئٹ ہٹادیے جائیں گے۔ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کی انتظامیہ کے کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد سائٹ کو استعمال کنندگان کے لیے محفوظ بنانا ہے۔
اس ضمن میں ٹوئٹر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم کو محفوظ ترین جگہ بنانا سائٹ کی بنیادی ترجیح ہے۔ تاہم ٹوئٹر کی انتظامیہ ساتھ ہی یہ بھی کہتی ہے کہ ہم اظہاررائے کی آزادی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ٹوئٹر پر لوگ کسی بھی موضوع پر کسی بھی زاویے سے بات کر سکتے ہیں۔ ٹوئٹر کی انتظامیہ نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ وہ اپنی سائٹ پر گالی گلوچ پر مبنی زبان ہرگز برداشت نہیں کرے گی اور ایسی تمام آوازوں کو خاموش کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ٹوئٹر کو اس کے استعمال کنندگان کی جانب سے نامناسب زبان استعمال کرنے کے حوالے سے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ چناںچہ سائٹ اس مسئلے سے مستقل طور پر نمٹنے کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہی ہے۔
اس سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم کے نئے اقدامات میں ایک فیچر collapses بھی شامل ہے، جو کسی ٹوئٹ سے بہت کم متعلق جواب کی نشان دہی کرے گا۔ اس طرح ٹوئٹر اب کسی ٹوئٹ پر آنے والے جوابات میں سے ایسے جواب کو نظروں سے اوجھل کردیا کرے گا جو بنیادی طور پر فحش زبان پر مبنی ہوں یا ہلکے معیار کے ہوں۔ تاہم “show less relevant replies” کا آپشن استعمال کرتے ہوئے استعمال کنندگان ٹیپنگ کرکے ٹوئٹ سے بہت کم متعلق جوابات دیکھ سکیں گے۔