اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,491FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی میں اضافہ کیلئے پاک فضائیہ کا جنگی طیارہ نصب کرنے کا فیصلہ

جوہرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر ملک وقار)ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی میں اضافہ کیلئے کالج چوک میں پاک فضائیہ کا جنگی طیارہ نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا‘ اس ضمن میں پاک فضائیہ کے سکوارڈن لیڈر رضا نے قومی اسمبلی کے رُکن ملک شاکر بشیر اعوان اور دیگر افسران کے ہمراہ جوہرآباد کا ایک روزہ دورہ کیا اور اُنھوں نے کالج چوک میں جگہ کا معائنہ کیا۔ بلدیہ جوہرآباد کے چیئرمین ملک محمد اشرف اعوان اور وائس چیئرمین ملک اکرم شہزاد نے اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہرآباد میں پاک فضائیہ کے طیارہ کی تنصیب کے بعد نہ صرف شہر کے حسن میں اضافہ ہوگا بلکہ نسل نو کو فضائیہ کے طیاروں کے متعلق معلومات بھی میسر ہو سکیں گی اور اُن میں دفاعی خدمات کا جذبہ پیدا ہوگا۔