اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,836FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کراچی سےخیبرتک فورسزکاایکشن،47دہشتگردنشان عبرت بن گئے

فیصل آباد/بنوں/پشاور/سرگودھا/کراچی/کوہاٹ/کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سیہون حملے کے بعد ملک بھر مینؤں فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی آگئی، رات سے اب تک مختلف کارروائیوں میں 35 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے اسلحہ ، گولا بارود اور افغانی عراقی کرنسی برآمد کرلی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لال شہباز قلندر خود کش دھماکے کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے، کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ملک بھر میں رینجرز، پولیس، اسپیشل یونٹس، ریزرف فورس اور فوج نے صورت حال سنبھال لی ہیں۔ کوئٹہ، دیر، ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو، بنوں، پشاور، فیصل آباد، سرگودھا اور کراچی میں رینجرز، سی ٹی ڈی اور پاک فوج نے مختلف کارروائیوں اور آپریشنز کے دوران 47 دہشت گردوں کو ان کی کمین گاہوں سے نکال کر جہنم واصل کیا گیا، مقابلوں میں دو رینجرز اہلکار، ایک پولیس اور چار سیکیورٹی فورسز کے اہل کار بھی زخمی ہوئے۔ Pakistani army soldiers stand guard on a کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران رینجرز کے دو مقابلے ہوئے، جس میں اٹھارہ دہشتگردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا گیا، مقابلے میں دو رینجرز اہل کار بھی زخمی ہوئے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق منگھو پیر میں رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کی ، فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت گردوں مارے گئے ، سپر ہائی وے پر کاٹھور کےقریب رینجرز کے قافلے پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ، رینجرز کی جوابی کارروائی میں سات دہشت گرد انجام کو پہنچے ، دونوں کارروائیوں میں تین رینجرز اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ کوئٹہ میں نیو سریاب میں ایف سی کے آپریشن کے دوران 2دہشت گردوں کو عبرت کا نشان بنا دیا، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ایف سی کے 2اہلکار بھی زخمی ہوئے، ہلاک دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد عبدالغفور ژوب، اور جان محمد عرف ہجرت اللہ کا تعلق شمالی وزیرستان سے تھا۔ دیر میں پاک افغان بارڈر کے قرین شینکیاڑی پوسٹ کے قریب فورسز پر حملہ کیا گیا، فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فورسز کی جانب سے مکرو دشمن کی کمین گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا۔ Pakistani army soldiers stand guard on a ہنگو میں بھی فورسز کی بھرپور کارروائی کے دوران چھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ اورکزئی ایجنسی کے علاقے میں حلوچینئہ میں سیکیورٹی فورسز پر سرحد پار دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گردوں کو فورسز نے کامیابی سے جہنم واصل کردیا۔ خیبر ایجنسی میں بارڈر پوسٹ کے قریب افغانستان سے دہشت گردوں نے حملہ کیا، حملے میں دو سیکیورٹی اہل کار زخمی ہوئے، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی کامیاب کارروائی میں تین دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام پر پہنچا دیا گیا۔ بنوں بکا خیل میں مروت کینال کے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کی، جس میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ Arrested ڈی آئی خان میں کولاچی کے قریب ناکہ بندی کے دوران پولیس کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، جس میں پولیس وین پر حملہ کرنے والے 4 میں سے 2 دہشت گرد مارے گئے۔ گزشتہ رات پولیس وین پر حملے میں تین پولیس اہل کاروں سمیت چار افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ پشاور کے علاقے ریگی میں پولیس اور پاک فوج کے مشترکا انٹیلی جنس آپریشن میں تین دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا گیا۔ سرگودھا میں 50 شمالی کے قریب مقابلے،2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، ہلاک دہشت گردوں سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ Pakistani army soldiers sit in the back فیصل آباد بائی پاس پر سیکیورٹی اداروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کی شناخت نہ ہوسکی، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے عراقی اور افغانی کرنسی برآمد ہوئی۔