اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

فیس بک کے استعمال سے وقت کی بربادی کا احساس کم ہورہا ہے

کینٹ، برطانیہ: آپ فیس بُک پر روزانہ اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے، تصاویر لگانے اور پوسٹس پڑھنے میں جتنا وقت لگاتے ہیں دراصل اس کا احساس آپ کو کم کم ہوتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ فیس بک اور سوشل میڈیا وقت گزرنے کے احساس کو بری طرح متاثر کررہے ہیں۔
برطانیہ میں یونیورسٹی آف کینٹ میں نیوروسائنس کے ماہرین ڈاکٹر لزارس گونیڈس اور ڈاکٹر ڈنکر شرما نے اپنی تحقیقات اپلائیڈ سائیکالوجی میں شائع کی ہیں۔ اس مطالعے میں انہوں نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا ایک منفی پہلو پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک کی لت ذہنی اور دماغی طور پر نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔ 2016 میں پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے پیش کردہ ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک کے 76 فیصد صارفین روزانہ فیس بک پر آتے ہیں اور ان میں سے 55 فیصد دن میں کئی مرتبہ فیس بک کا دورہ کرتے ہیں۔ جبکہ کینٹ ونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق بتاتی ہے کہ انٹرنیٹ اور فیس بک کا بار بار استعمال وقت کے زیاں کا احساس نہیں ہونے دیتا۔ اس کے لیے سائنسدانوں نے 44 بالغ افراد کو شریک کرکے انہیں مختلف تصاویر دکھائیں جن میں سے 5 فیس بک ، 5 انٹرنیٹ سے جبکہ بقیہ 10 تصاویر عام نوعیت کی تھیں۔ شرکا کو ہر تصویر ایک مخصوص وقت کے لیے دکھائی دی۔ ہر تصویر دیکھنے کے بعد شریک فرد سے پوچھا گیا کہ اس نے تصویر کو زیادہ دیر تک دیکھا یا کم مدت میں اس تصویر کا مطالعہ کیا۔ ماہرین نے نوٹ کیا کہ اکثر افراد نے فیس بک اور انٹرنیٹ کی تصاویر کو زیادہ دیر تک دیکھا اور انہیں وقت کا احساس نہیں رہا۔ اس مطالعے کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ فیس بک اورانٹرنیٹ کی تصاویر اور ان کی براؤزنگ میں ہم بہت وقت لگاتے ہیں لیکن ہمیں اس کا احساس ہی نہیں ہوتا۔ پھر فیس بک پر تو ویڈیوز ہوتی ہیں، چیٹنگ میں وقت گزرتا ہے اور مختلف پوسٹس کے ہائپر لنک بھی کھولے جاتےہیں لیکن نفسیاتی طور پر ہمیں اس کا شعور نہیں ہوتا۔