اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ریٹنگ کے چکر میں خاتون اینکر نے اخلاقیات کی ساری حدیں عبور کر ڈالیں، کیمرہ مین کا ضمیر جاگ اٹھا، ویڈیو لیک ہو گئی

کراچی(ویب ڈیسک) میڈیا کا کام صرف اتنا ہے کہ عوام کے مسائل کو اجاگر کیا جائے اور حکام بالا تک پہنچایا جائےلیکن اگر اسی میڈیا کی کچھ کالی بھیڑیں خود کو ملنے والی طاقت کا ناجائز فائدہ اٹھائیں تو نہ صرف اس فیلڈ میں کام کرنے والے اچھے لوگ بھی بدنام ہوتے ہیں بلکہ بہت سے لوگوں کو ذہنی اذیت سے بھی گزرنا پڑتا ہے۔لیکن پاکستان کے معتبر ٹی وی چینل کی خاتون اینکر جب کوئی ایسا کام کرے تو واقعی دکھ بھی ہوتا ہے اور عوام میڈیا میں موجود اچھے لوگوں کو بھی بلیک میلر ہی گردانتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اب تک نیوز کی اینکر پرسن ثنا فیصل ” خفیہ“ کے نام سے پروگرام کرتی ہیں ،اس پروگرام کا بنیادی مقصد مختلف جگہوں پر سٹنگ آپریشن کرکے غیر انسانی ، غیر اخلاقی و غیر قانونی کاموں کو بے نقاب کرنا ہے۔ سوشل میڈیا پر اینکر پرسن ثنا فیصل اور ان کی ٹیم کے ایک سٹنگ آپریشن کی ویڈیو بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہے جس میں اس ٹیم کے ارکان کو ایک گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ مارتے اور وہاں سے شراب ، پستول کی گولیوں سمیت دیگر ممنوعہ اشیا بر آمد کرتے دکھایا جا رہا ہے، اگر معاملہ صرف سننے کی حد تک رہے تو شاید ثنا فیصل اور ان کی ٹیم نے بہت ہی اچھا کام کیا لیکن اگر اس چھاپے کی ویڈیو کودیکھا جائے تو ظلم کی ایک ایسی داستان نظر آتی ہے کہ انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثنا فیصل اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک گھر پر چھاپہ مارتی ہیں اور اس کی ٹیم کے ارکان گھر کے مالک کو تقریباً گھسیٹتے ہوئے گھر کے اندر لے کر جاتے ہیں جہاں پولیس اور میڈیا کی ملی بھگت شروع ہوتی ہے۔ اینکر پرسن گھر کے مالک کو یہ باور کراتی ہیں کہ یہ گھر نہیں بلکہ ایک گیسٹ ہاؤس ہے جہاں بہت سے غیر قانونی کام کیے جاتے ہیں، اس دوران ٹیم کے ارکان مختلف کمروں میں پھیل جاتے ہیں اور ہاتھ کی صفائی دکھانا شروع کردیتے ہیں۔ ایک شخص گھر سے شراب کی بوتل برآمد کرتا ہے تو دوسرا شخص خاتون خانہ کے کمرے میں داخل ہو کر اس کی دوائیوں والی الماری میں پستول کی لاتعداد گولیاں انڈیلتا ہے اور پھر پوری ٹیم چھاپہ مار کر گولیاں برآمد کرلیتی ہے۔ثنا فیصل اینڈ کمپنی جب یہ چھاپہ مارتی ہے تو اس دوران تمام اہل خانہ پوری طرح گھبرا جاتے ہیں جبکہ صاحب خانہ قسمیں اٹھاتا اور ٹیم کی منتیں کرتا ہے لیکن کسی کے کان پر جوں بھی نہیں رینگتی ۔اینکر پرسن ثنا فیصل اور اس کی ٹیم نے گھر پر چھاپے کے دوران کیا کیا کارنامے سر انجام دیے اور صاحب خانہ کو کیسے بلیک میل کیا؟ جاننے کیلئے ذیل میں دی گئی ویڈیو دیکھیں۔