اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

867,811FansLike
9,992FollowersFollow
565,800FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سیالکوٹ کی اہم خبریں

سی آئی اے سٹاف نے ضلع سیالکوٹ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کی ہدایات جاری کر دیں
سیالکوٹ(بیورورپورٹ)سی آئی اے سٹاف نے ضلع سیالکوٹ میں ڈاکوئوں اور چوروں کے علاوہ منشیات وشراب فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کیلئے پولیس ملازمین کو سخت ہدایات جاری کردی ہیں۔ ڈی ایس پی سی آئی اے امتیاز احمد خان کے مطابق سی آئی اے سٹاف منشیات وشراب فروشوں اور ڈاکوئوں وچوروں کے خلاف بھرپور آپریشن کرے گی اور ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ سی آئی اے سٹاف میں تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں نے منشیات وشراب فروشوں کی لسٹیں تیار کرلی ہیں جنہیں گرفتار کرکے منشیات وشراب برآمدکی جائے گی اور ڈکیتی وراہزنی وچوری کی وارداتوں میں ملوث ڈاکوئوں وچوروں کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیںجو کاروائی کررہی ہیں۔ ڈی ایس پی سی آئی اے امتیاز احمد خان نے بتایا کہ شہریوں کے تعاون سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کیا جارہا ہے ۔
ضلعی ایجوکیشن اور ہیلتھ اتھارٹی کے عہدیداران کے انٹرویو
سیالکوٹ(بیورورپورٹ)ضلعی ایجوکیشن اور ہیلتھ اتھارٹیوںکے چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں اور اراکین کے لئے امیدوار کے انٹرویو ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں کئے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل، سی ای او ایجوکیشن محمد فاروق خاں، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید وڑائچ، وائس چانسلر گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ڈاکٹر فرحت سلیمی اور پرنسپل خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ ڈاکٹر ظفرعلی چودھری کے علاوہ انٹرویو پینلز میں شامل ماہر تعلیم اور طب نے امیدواروں کے انٹرویو کئے ۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے کہاکہ عوام الناس کو صحت اور تعلیم کی معیاری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ایجوکیشن اور ہیلتھ اتھارٹیز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان اتھارٹیوں کے سربراہان کے انتخاب کیلئے ماہر پینل لسٹ کی ٹیم کا انتخاب کیا گیا ۔ اس موقع پر چیئرمینوں ، وائس چیئرمینوں اور ممبران کے انٹرویو کئے گئے اور کی تعلیمی قابلیت اور پیشہ وارانہ امور کے بارے میں سوالات کئے گئے ۔
نائب صدر مسلم لیگ ن عثمان خان کی طرف سے سہون شریف حملے کی مذمت
سیالکوٹ(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے سٹی نا ئب صدر محمد عثمان خاں نے درگاہ حضرت لال شہباز قلندر ؒ کے مزار پر ہونیوالے خودکش حملے میں 80زائرین کی شہادت اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی بزدانہ اور مکروہ کاروائی سے پوری قوم سوگوار ضرور ہے مگر دہشت گرد ی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے مزید پرعزم اور متحد ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اولیا ء اکرام ہی کی دینی خدمات کے باعث برصغیر میں اسلام کی شمع روشن ہوئی اور کروڑوں انسانوں کے قلوب کو ایمان کے نور سے روشن کرنے والی ان عظیم ہستیوں کے مزارات نہ صرف مسلمانوں بلکہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کیلئے بھی محترم ومقدس ہیں اور ان کو دہشت گردی کا نشان بنانے والے بھی مسلمانوں سمیت سب کیلئے قابل نفرت و مذمت ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ رواہتی جنگ سے مختلف ہے اور مثبت نتائج کے حصول کے سالوں بلکہ بعض اوقات دہائیوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پوری قوم کو صبر وتحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنا چائیے کیونکہ ہماری بہادر مسلح افواج دوبارسر اٹھانے کی کوشش کرنے والے ان دہشت گردوں کا سر کچلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور وہ جلد ہی ان کا صفایا کردیں گی۔
اولیاء اللہ کے مزاروں پر خود کش دھماکے کرنے والے انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں:حافظ محمد طیب
سیالکوٹ(بیورورپورٹ)انجمن طلباء اسلام کے سابق مرکزی رہنما حافظ محمد طیب نے درگاہ لال شہباز قلندر میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اولیاء اللہ کے مزاروں پر خود کش دھماکے کرنے والے انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں اور انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں دشمن پاکستان میں خود کش دھماکے کروا کرپاکستان کو بین لاقوامی سطح پر تنہا کروانے کی سازش کررہے ہیں لیکن پاکستانی عوام اور سیکورٹی ادارے دشمن کی اس قسم کی ہر گھناونی سازش کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہیں اور دشمن کی کو ئی بھی ایسی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گیحافظ محمد طیب نے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہا ر تعزیت کرتے ہو ئے اللہ تعالیٰ کے حضور دُعا کی کہ اللہ اُنہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فر ما ئے اور زخمیوں کو جلد از جلد صحت یاب فرما ئے اور ہمارے پیارے وطن کو امن کا گہوارہ بنا ئے اور اسلام دشمن قوتوں کو نیست و نابو د کر ے۔
منڈیکی گورایہ: جھونپڑیوں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی، دو گھنٹے میں سب کچھ جل کر خاکستر
سیالکوٹ(بیورورپورٹ) ڈسکہ پسرور روڈ منڈیکی گورایا کے پاس واقع جھونپڑیوںمیں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ لگنے سے آٹھ جھونپڑیاں سامان سمیت جل کر خاکستر ہوگئیں۔بتایا گیا ہے کہ اچانک آگ لگنے کی وجہ سے آگ نے دیگر جھونپڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیااور اطلاع پر ڈسکہ وسیالکوٹ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقعہ پر پہنچی اور عملہ نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ریسکیوترجمان کے مطابق8جھگیاں اورسامان مکمل طور پر خاکستر ہوگئیں۔
تسلسل سے دہشت گردی کے واقعات پاکستان مخالف قوتوں کی طرف سے ایک گھناؤنی سازش ہے:شہزاد اکبر بٹ
سیالکوٹ(بیورورپورٹ)سانحہ سہیون شریف دہشت گردوں نے ظلم کی انتہا کردی۔ہیومن ویلفیئرآرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین شہزاداکبربٹ ایڈووکیٹ ہائیکور ٹ نے کہا ہے کہ دہشت گرد معصوم لوگوں کی جانیں لیکرسمجھ رہے ہیں کہ وہ بڑا بہادری کاکام کررہے ہیں اوران کے اس عمل سے پاکستانی قوم خوف زدہ ہوجائے گی تویہ ان کی غلط فہمی ہے ان کی بزدلانہ کاررائی اب ان کے انجام کاباعث ثابت ہونگیں ملک کے اندرتسلسل سے دہشت گردی کے واقعات پاکستان مخالف قوتوں کی طرف سے ایک گھناؤنی سازش ہے مگرپاکستانی عوام اورافواج پاکستان کسی بھی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے پوری قوم سانحہ سہیون شریف پرغمزدہ اورسوگ کے عالم میں ہے شہداء کے لواحقین کے ساتھ پوری قوم کی ہمدردیاں ہیں دہشت گردوں نے تمام حدیں کراس کردیں ہیں اب حکومت کودہشت گردی کاناسور جڑ سے اکھاڑنے کے لئے آخری حدتک جانا چاہیے دہشت گردوں کاجو بھی حمایتی ہے اسے بھی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیاجائے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس مشکل گھڑی میں پوری قوم متحد ہے اورپاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے خلاف سینہ سپر کھڑی ہے افواج پاکستان کی موجودگی میں دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستان کاکچھ نہیں بگاڑسکتی انشاء اللہ ملک سے دہشت گردی کاخاطمہ ہوجائے گا۔