اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,986FansLike
9,992FollowersFollow
565,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

” انصاف کے تین دن رہ گئے،کیس تقریباً ختم ہوچکا ہے“،شیخ رشید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ انصاف کے تین دن رہ گئے ہیں،کیس تقریباً ختم ہوچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کل یا پرسوںسپریم کورٹ سے سیاسی تابوت نکلے گا۔فیصلہ ہمارے خلاف آیا تو بھی ہماری جیت ہوگی۔ شیخ رشید نے کہا کہ پانامہ کیس میں فتح عوام کی ہوگی ،چاہے فیصلہ ہمارے خلاف ہو ہم ہار کر بھی جیتیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت انٹرنیشنل لابنگ کررہی ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت 4روز کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہورہی ہے۔