اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,795FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تیز رفتار وین اُلٹنے سے خواتین سمیت 8افراد زخمی

سکرنڈ ( کنور ظفر عبدالحئی ) حیدرآباد سے سکھر جانے والی تیز رفتار وین خراب روڈ پر توازن برقرار نہ رکھ سکی اور سکرنڈ نیشنل ہائی وے پر شیل پیٹرول پمپ کے مقام پر الٹ گئی جس میں عورتوں سمیٹ آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ خمیسو چانڈیو، مورو کا رہائشی مہتاب سومرو، نواب ولی محمد کے نظیر احمد چانڈیو اور احمد رند، شکار پور سے اسرار علی بھیا، شہداد کوٹ کی شہر بانو، نیو ہالا کے غلام قادر شیخ اور ساجد حسین جنیجو شامل ہیں۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے ڈی ایس پی غلام مصطفی بلوچ اپنی ٹیم سینئر پولیس آفیسر شیخ سکندر اور غلام حسین رند کے ہمراہ پہنچے اور ہمدر ایمبولینس سروس میں زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جن میں سے دو کی حالت نازک ہونے پر نوابشاہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ڈرائیور موقع سے فرار ۔