اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,081FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

خواتین کو ہنر مند بنا کر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے عمل میں شامل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ زیب النساء

جوہرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سوشل ویلفیئر پنجاب کی پروگرام ڈائریکٹر زیب النساء نے کہا ہے کہ خواتین کو ہنر مند بنا کر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے عمل میں شامل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں ٹھوس منصوبہ بندی کے تحت کام کیا جا رہا ہے۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار صنعت زار جوہرآباد میں قائم دستکاری مرکز کی زیر تربیت طالبات سے بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز مانگٹ ‘ سوشل ویلفیئر آفیسر صائمہ سلیم بخاری ‘ منیجر صنعت زار ثمینہ راجہ اور انچارج دارالامان آمنہ حیات اُتراء بھی موجود تھیں۔ اُنھوں نے دستکاری مرکز میں تربیت حاصل کرنیوالی طالبات کے کام کا جائزہ لیا اور اُن کے تیار کردہ سلائی کڑھائی کے نمونہ جات اور ملبوسات کا معائنہ کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ تربیت مکمل کرنے کے بعد خواتین اپنے گھروں میں جا کر باعزت روزگار حاصل کر سکتی ہیں۔ میڈم زیب النساء کا کہنا تھا کہ خواتین کیساتھ ساتھ خواجہ سراؤں کو بھی معاشرے میں باعزت مقام دلانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر کام جاری ہے۔ بعد ازاں اُنھوں نے صنعت زار کے احاطہ میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔