اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,764FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

خانہ اور مردم شماری،گھروں کی گنتی آج مکمل ہوگی

لکی مروت/کوہلو/شبقدر(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں مردم شماری کا عمل جاری ہے، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور فیصل آباد سمیت 63 اضلاع گھروں کی گنتی آج مکمل کرلی جائے گی، ہفتہ سے مردم شماری کا عمل شروع ہوگا۔ انیس سال بعد ملک میں ہونے والی مردم شماری کے پہلے مرحلے کا آج تیسرا روز ہے۔ سندھ میں کراچی کے 6 اضلاع اور حیدرآباد، گھوٹکی اور تعلقہ سیہون شریف میں گھروں کی گنتی جاری ہے۔ پنجاب میں لاہور، جھنگ، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، راجن پور سمیت 16اضلاع میں خانہ شماری ہو رہی ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پانچ پانچ اضلاع خانہ شماری کے پہلے مرحلے میں شامل ہیں۔ پشاور کےعلاوہ خیبر پختونخوا اور فاٹا کے14اور بلوچستان کے 15اضلاع میں خانہ شماری آج مکمل کرلی جائے گی جب کہ ہفتے سے لے کر 27 مارچ تک ان مقامات پر مردم شماری ہوگی۔