اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,871FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 200ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ۔ تاہم آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا ۔آگ لگنے کے بعد ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے ۔ اس کے علاوہ ہزاروں گھروں اور عمارتوں کو خالی اور سکولوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ فائربرگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابوپانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے لئے ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے جا رہے ہیں تاہم آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں ۔