اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سپیشل پولیس یونٹ مردان کی کارروائی، مبینہ دہشت گرد گرفتار، ایک کلو بارود اور دستی بم برآمد

مردان (خالد خان سے ) سپیشل پولیس یونٹ مردان نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد گرفتار کر کے ایک کلو بارود اور دستی بم برآمد کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپیشل پولیس یونٹ مردان نے چارسدہ بازار میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد آدم خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو بارود اور دستی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے اور خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس کا کوئی نیٹ ورک بھی موجود ہو سکتا ہے۔ مبینہ دہشت گرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔