راحیل شریف سے متعلق گورنر سندھ کا دھماکے داربیان

کراچی (ویب ڈیسک) گورنر سندھ محمد زبیر نے بھی دھماکا کردیا، کہتے ہیں رینجرز اختیارات کا معاملہ جنرل کیانی کے ساتھ طے ہوا تھا، راحیل شریف کو خواب بھی نہیں آیا ہوگا کہ وہ آرمی چیف بنیں گے الیکشن سے پہلے کریڈٹ کی دوڑ شروع ہوگئی، گورنر سندھ نے بھی امن کا سارا کریڈٹ اپنی پارٹی کے کھاتے میں ڈال دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر کہتے ہیں انتہاء پسندی کیخلاف آپریشن فوج کا نہیں ن لیگ کا پلان تھا، رینجرز اختیارات کا معاملہ بھی 2013ء میں جنرل اشفاق پرویز کیانی کیساتھ طے ہوا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب یہ معاملات طے ہورہے تھے اُس وقت راحیل شریف کو خواب بھی نہیں آیا ہوگا کہ وہ آرمی چیف بنیں گے۔