اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,631FansLike
9,987FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پولیس کاکنجاہ میں مکان پر چھاپہ،طالبات کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالے گروہ کا انکشاف ،ملزم فرار

گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک) کنجاہ میں پولیس کے مکان پر چھاپے کے دوران طالبات کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے گروہ کا انکشاف جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ تفصیلا ت کے مطابق گجرات کے علاقے کنجاہ میں پولیس نے مکان پر چھاپہ مارا جہاں سے دوران تلاشی طالبات کی 117ویڈیو ز،700تصاویر اورکمپیوٹر بر آمد ہو اجبکہ ملزم پولیس کو آتے دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک گروہ ہے جو طالبات کو اپنے جھوٹے پیار کے جال میں پھنسا کر انہیں زیادتی کا نشانہ بناتا ہے اور اس دوران ان کی قابل اعتراض ویڈیو اور تصاویر بھی بنا لیتا ہے جس کے ذریعے بعد ازاں لڑکیوں کو بلیک میل کرکے ان سے بھاری رقم وصول کرتا ہے جبکہ موقع سے ملنے والے قابل اعتراض مواد کو اپنی تحویل میں لے کر فرار ہونے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس گروہ کا انکشاف ایک لڑکی کی خود کشی کی کوشش کرنے پر ہوا ہے۔