اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,871FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان اور بھارت کے درمیان غیر مشروط مذاکرات جلد بحال ہونے چاہیئں، عبدالباسط

نئی دلی(انٹرنیشنل ڈیسک ) پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کے مسائل کا حل جنگ نہیں بلکہ اس کا واحد راستہ امن ہے جس کے لیے پاک بھارت مذاکرات جلد بحال ہونے چاہئیں۔ناگپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے مسائل کا حل جنگ نہیں اور نہ ہی امن جنگ کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے، ہم مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کا واحد راستہ مذاکرات ہیں اور امن پاکستان اور بھارت کے مفاد میں ہے لہٰذا دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جلد بحال ہونے چاہیے۔پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات غیرمشروط ہونے چاہیے اور بھارت مذاکرات جب بھی کرنا چاہے ہم تعاون کے لیے تیار ہیں۔