اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,113FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے میں مخلص نہیں؛ مذاکرات کے دروازے بند کردیے، بھارت

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک ) بھارت نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے ساتھ خیر سگالی اور مذاکرات کیلیے کھڑکی کھولی تھی تاہم ہمسایہ ملک کی جانب سے دہشتگردی سے نمٹنے میں مخلصانہ پن کے بارے میں شکوک وشہبات کے باعث اب یہ کھڑکی بند کر دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے جب پاکستان کا دورہ کیا تو انھوں نے مواقعوں کی کھڑکی کھولی تاہم بتدریج اب اس کھڑکی کو بند بھی کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پٹھانکوٹ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کبھی بھی مسئلہ نہیں رہا، اصل مسئلہ آزاد کشمیر کا ہے جسے ترجیح بنیادوں پر حل کرنیکی ضرورت ہے۔