اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,787FansLike
9,989FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

اب کیا کریں؟مسلم لیگ(ن) کی اہم ترین اعلیٰ سطحی میٹنگ میں بڑافیصلہ کرلیاگیا

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ حکام شریک ہیں۔اجلاس میں ڈان لیکس پر حکومت کی انکوائری رپورٹ اور پاک فوج کی جانب سے رپورٹ مسترد کیے جانے سمیت ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ڈان لیکس رپورٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پرامن طریقے سے حل کرنے پر بھی غورکیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری فواد حسن فواد کی جانب سے ڈان لیکس کے حکومتی نوٹی فکیشن کو پاک فوج نے ٹویٹر پیغام کے ذریعے مسترد کردیا تھا جب کہ وزیر داخلہ نے ٹویٹر کے ذریعے اداروں کے درمیان روابط کو جمہوریت کے لئے زہر قاتل قرار دیا تھا۔