مانچسٹر دھماکا،داعش کے سپورٹروں کا آن لائن جشن

قاہرہ (ویب ڈیسک) غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ہونے والے دھماکے پر داعش کے ہمدردوں اور سپورٹروں کی جانب سے بڑی تعداد پر آن لائن اور سوشل میڈیا پر مبارک باد کے پیغامات شیئر کیے گئے، جس میں مانچسٹر دھماکے پر جشن منایا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق داعش کے سپورٹروں نے مانچسٹر دھماکے کو اتحادیوں کی جانب سے عراق اور شام میں فضائیہ حملوں کا ردعمل قرار دیا گیا ہے۔ 01 سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر داعش کے سپورٹروں اور ہمدردوں کی جانب سے ٹرینڈ کرتا مانچسٹر کا ہیش ٹیگ داعش کے جشن کے پیغامات سے بھر گیا۔ 02 ایک دل جلے نے تو یہ بھی کہہ ڈالا کہ لگتا ہے کہ برطانوی فوجیوں کی جانب سے راقیہ اور موصول میں بچوں پر گرائے جانے والے بم مانچسٹر میں واپس آگئے ہیں۔
داعش کے سپورٹروں کی جانب سے مغرب اور امریکا میں ایسے حملوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ 03 ایک ٹوئٹ میں تو یہ تک کہا گیا ہے کہ مجھے امید ہے کہ اس دھماکے کی ذمہ داری داعش قبول کرے گی۔ جب کہ ایک پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیرس اور برسلز سے شروع ہونے والا سلسلہ اب لندن تک پہنچ گیا ہے۔ 04 ایک ایسے وقت میں جب سعودی عرب میں اسلامک ممالک اور امریکا کی دہشت گردی کے خلاف بڑی کانفرنس جاری ہے، وہاں داعش کے نام ایسے پیغامات اور لوگوں کے جذبات دنیا کے امن پر سوالیہ نشان ہیں۔ 05