اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اسلام آباد میں کسانوں کے احتجاج پرپولیس کی شیلنگ، ریڈ زون میدان جنگ بن گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں پر پولیس کی شیلنگ کے بعد ڈی چوک میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈی چوک پرکسانوں کی جانب سے بجٹ میں مراعات کے مطالبے کے لیے احتجاج کیا جارہا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ بار دانے کے معاملے پر ہمیں پٹواریوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، جنہیں کاشتکاری کے بارے میں کچھ علم نہیں وہ کسانوں کے لیے پالیسیاں بنارہے ہیں، بجٹ میں کسانوں کے لیے تجاویزتو پیش کردی جاتی ہیں مگر ان پر عمل نہیں ہوتا، ، ہم محنت کرکے فصلیں تیار کرتے ہیں لیکن اس کا کوئی منافع نہیں ملتا۔ اسحاق ڈار ہمیں مارنا چاہتے ہیں تو سڑکوں پر ماردیں لیکن کسان دشمن بجٹ ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔ کسان اتحاد کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ تمام اقسام کی کھادوں کی ان پٹ اور آؤٹ پٹ سے جی ایس ٹی ختم ، زرعی بجلی کا دن رات کے لئے بجلی کا ٹیرف چار روپے فی یونٹ مقرر، زرعی بجلی کے بقایاجات معاف اور زرعی مشینری سے تمام ٹیکس ختم کئے جائیں۔ ایک موقع پر کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے خورشید شاہ بھی مظاہرے میں شریک ہوئے لیکن وہ اپنی حمایت کی یقین دہانی کے بعد واپس چلے گئے۔ احتجاج کے دوران صورت حال اس وقت خراب ہوئی جب پولیس نے کسانوں پردھاوا بول دیا۔ مظاہرین کومنتشرکرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اورپانی کی توپ کا استعمال کیا، جس پرکسانوں نے بھی پتھراؤ شروع کردیا ، مظاہرین کے بھرپور جواب پر پولیس اہلکار اپنی گاڑیاں چھوڑ کر پیچھے ہٹ گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایات کے باوجود پولیس اہلکار آگے بڑھنے سے گریزاں دیکھے گئے۔ پولیس نے کئی کسانوں کو گرفتار کرلیا ہے تاہم اب بھی پتھراؤ اور شیلنگ جاری ہے۔