پی ٹی آئی کارکنوں کا ہزار خوانی گرڈ سٹیشن پر دھاوا ،ایم پی اے فضل الٰہی نے گرڈ سٹیشن کے تمام فیڈرآن کر دیے

پشاور (خالد خان سے) طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے پریشان پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے پشاور میں ہزار خوانی گرڈ سٹیشن پر دھاوا بول دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے پی ٹی آئی کارکنوں کا حوصلہ جواب دے گیا جنہوں نے ایم پی اے فضل الٰہی کی قیادت میں ہزار خوانی گرڈ سٹیشن پر دھاوا بول دیا ۔ ایم پی اے فضل الٰہی نے ہزار خوانی گرڈ سٹیشن کے تمام فیڈرز آن کر دیے جبکہ واپڈا حکام کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکن بھی گرڈ سٹیشن میں موجود تھے ۔فضل الٰہی نے کہا کہ 20 گھنٹے تک بجلی بند کی جاتی ہے کچھ نہیں کیا جائے گا تو خود ہی آگے آئیں گے۔