کوسٹ گارڈز کی کارروائی : کوئٹہ سے گوادر سمگل ہونے والی 3ارب مالیت سے زائد کی چرس برآمد

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوسٹ گارڈ ز نے کارروائی کرتے ہوئے سوا 3ارب مالیت کی چرس پکڑ لی ۔ تفصیلات کے مطابق کوسٹ گارڈ نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 2600کلو چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی جسے کوئٹہ سے گوادر لانے کی کوشش کی جا رہی تھی ۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ عملے نے بدوک چیک پوسٹ پر ٹرک میں چھپائی 26سو کلو چرس برآمد کی ہے جس کی مالیت کم و بیش سوا تین ارب روپے بنتی ہے تاہم ا س کارروائی میں کسی ملزم کی گرفتاری بارے نہیں بتایا گیا ۔